زرعی ملک ہونے کے باوجود پانچ میں 93 کروڑ ڈالر کی غذائی اجناس درآمد

گندم، چینی باہر سے منگوانے پر فوڈ گروپ کی درآمدات 44 فیصد بڑھ گئیں، دودھ، ڈرائی فروٹ، چائے، مصالحہ جات، پام آئل ، سویا بین کی درآمدات میں بھی اضافہ

911

اسلام آباد: زرعی ملک ہونے کے باوجود جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران فوڈ گروپ کی درآمدات میں 44.53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا نومبر کے دوران درآمدات کا حجم 3.01 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فوڈ سیکٹر کی درآمدات کا حجم 2.08 ارب ڈالر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

مشینری گروپ کی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 6.29 فیصد کمی

پانچ ماہ میں قومی برآمدات میں 2.21 فیصد اضافہ، حجم 9.536 ارب ڈالر ہو گیا

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران غذائی اجناس کے گروپ کی قومی درآمدات میں 93 کروڑ ڈالر یعنی 44.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی بی ایس کے مطابق گندم اور چینی کی مقامی طلب کو پورا کرنے کے لئے حکومت گندم اور چینی درآمد کررہی ہے جو فوڈ گروپ کی مجموعی درآمدات میں اضافہ کا سب سے بڑا سبب ہے۔

مزید برآں گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران دودھ، خشک پھلوں ، چائے ، مصالحہ جات ، پام آئل ، سویا بین آئل اور دالوں وغیرہ کی درآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here