پانچ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں 22 فیصد کمی

651

اسلام آباد: جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران پیٹرولیم گروپ کی مجموعی درآمدات میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 22.78 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا نومبر 2020ء کے دوران پیٹرولیم گروپ کی مجموعی درآمدات گزشتہ برس کے 5.110 ارب ڈالر کے مقابلے میں 3.946 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

جن مصنوعات نے قومی درآمدات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ان میں پیٹرولیم مصنوعات بھی شامل تھیں۔

سالانہ اعتبار سے نومبر 2020ء کے دوران گزشتہ برس کے مقابلے میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 16.4 فیصد کم ہوئی، نومبر 2020ء میں پیٹرولیم درآمدات کا حجم 77 کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہا، یہ درآمدات نومبر 2019ء میں 93 کروڑ ڈالر سے زائد رہی تھیں۔

اعدادوشمار معلوم ہوتا ہے کہ ماہانہ اعتبار سے نومبر 2020ء کے دوران پیٹرولیم درآمدات میں 7.44 فیصد کمی ہوئی، نومبر میں درآمدات کا حجم 77 کروڑ 79 لاکھ ڈالر تھا جبکہ اکتوبر 2020ء میں مذکورہ درآمدات کا حجم 84 کروڑ ڈالر سے زائد ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here