لاہور: ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ فعال ٹیکس گزاروں کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
وفاقی بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار فعال ٹیکس دہنندگان کی فہرست (ایکٹو ٹیکس پئیر لسٹ) کے مطابق ٹیکس سال 2019ء کے لیے دسمبر 2020ء تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہنندگان کی تعداد 30 لاکھ 453 ہو گئی ہے۔
اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے اکتوبر میں ٹیکس دہندگان کی جاری کردہ ڈائریکٹری میں بتایا گیا تھا ٹیکس سال 2018ؔء میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 28 لاکھ 50 ہزار تھی۔
ایف بی آر نے 70 لاکھ 40 ہزار ایسے افراد سے متعلق بھی معلومات جمع کی ہیں جن کے وِدہولنڈنگ ٹیکس کی کٹوتی ہوئی لیکن وہ قانون کے مطابق اپنے گوشوارے جمع کرانے میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیے:
ایف بی آر کا ملک گیر آپریشن، کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری پکڑی گئی
ایف بی آر کا آمدن چھپانے والے ٹیکس دہندگان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
پاکستان میں تیار کردہ برقی گاڑیوں پر کتنا ٹیکس لگے گا؟
سری لنکا نے پاکستانی کینو پر اضافی ٹیکس کا فیصلہ واپس لے لیا
اسٹیشنری انڈسٹری تباہی سے دوچار، ٹیکس ریلیف، بجلی، گیس پر 50 فیصد سبسڈی کا مطالبہ
ایک اخباری رپورٹ میں ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) کے ایک افسر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ٹیکس سال 2019ء کی فعال ٹیکس پئیر لسٹ پر 28 فروری تک عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔
اسی لیے ایف بی آر کو مذکورہ ٹیکس سال کے لیے اضافی گوشوارے موصول ہونے کی توقع ہے، اس لیے ایف بی آر کے ذیلی دفاتر نے تھرڈ پارٹی کی معملومات پر ٹیکس سال 2019ء کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔
ٹیکس سال 2019ء کے لیے یکم مارچ کو جاری کی گئی فعال ٹیکس پئیر لسٹ کے مطابق 29 فروری تک گوشوارے جمع کرانے کی تعداد 25 لاکھ 30 ہزار تھی۔
کورونا وائرس کے سبب رواں برس مارچ سے جون تک لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باوجود انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
ٹیکس سال 2020ء کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی گئی اور آخری تاریخ 8 دسمبر 2020ء مقرر کی گئی تھی۔
ایف بی آر کو ٹیکس سال 2020ء کے لیے اب تک 10 لاکھ 80 ہزار ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے ہیں، تاہم تین لاکھ افراد نے تاریخ میں توسیع کی درخواست بھی دے رکھی تھی جس کے بعد ٹیکس دہنندگان کی تعداد 21 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ٹیکس سال 2020ء کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے کیونکہ اس سال کے لیے فعال ٹیکس پئیرلسٹ یکم مارچ کو شائع کی جائے گی جو 28 فروری 2022ء تک لاگو رہے گی۔