لگژری گاڑیوں سے بھی بہتر فیچرز کی حامل گلوری 580 پرو گاڑی متعارف

1559

اسلام آباد: ریگل موٹرز نے پاکستان کی آٹو موبائل مارکیٹ میں سبقت حاصل کرتے ہوئے سات نشستوں پر مشتمل انٹیلی جنٹ ایس یو وی گلوری 580 پرو گاڑی متعارف کرا دی ہے۔

اس حوالے سے ڈیجیٹل افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد صارفین میں ایک ایسی خوبصورت گاڑی متعارف کروانا تھا جو ہر کسی کو حیرت انگیز سواری فراہم کر سکے۔

گلوری 580 پرو ایک شاہانہ انٹیریئر سے مزین کار ہے جو صارفین کو ڈرائیونگ کا بے مثال تجربہ فراہم کرنے کے لئے موزوں ہے، گاڑی کی قیمت 45 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی ہے جو قدرے زیادہ ہے تاہم پھر بھی کیا سپورٹیج اور ہونڈائی ٹکسن سے کم ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپورٹی اور ٹرینڈی گلوری 580 پرو میں ایسی خصوصیات شامل کی گئی ہیں جو پرتعیش ایس یو وی کاروں سے محبت کرنے والے افراد کے تصور سے بھی بڑھ کر ہیں۔

گلوری 580 پرو میں سات مسافروں کیلئے آرام دہ اور لچکدار نشستوں کا انتظام کیا گیا ہے جس میں مختلف ضروریات کیلئے وسیع جگہ فراہم کی گئی ہے۔

اس گاڑی کا ڈیزائن ایک بڑی فیملی یا دوستوں کے گروپ کیلئے تفریحی دورہ کے ساتھ بہترین وقت گزارنے کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

مزید برآں گلوری 580 پرو اپنے آئی ٹاک انٹیلی جنس وائس کمانڈ فیچر سے صارفین کے تصورات کو حقیقت میں بدلتی ہے کیونکہ یہ کار سوار کو بہتر طور پر سنتی ہے اور اس کی ہدایت کے مطابق ہر کمانڈ پر پیروی کرتی ہے۔

گلوری 580 پرو کی دیگر اہم خصوصیات میں اسٹار لائٹ فرنٹ گرل، دن کے وقت چلنے والے لیمپ کے ساتھ فل ایل ای ڈی ہیڈ لائٹ، ایل ای ڈی فوگ لیمپس اور آٹو ریٹریکٹ ایبل ایل ای ڈی سائیڈ مررز، پینورامک روف، چابی کے بغیر انٹری، الیکٹرک پاور سیٹس اور وسیع جگہ پر محیط ٹرنک سپیس شامل ہے۔

اس کے علاوہ جی پی ایس، 9 انچ کی فلوٹنگ ایچ ڈی ٹچ سکرین، الارم سسٹم، آڈیو سٹیئرنگ سوئچ اور 360 ڈگری کیمرہ ویو کی دستیابی اسے ایک شاندار وژن میں تبدیل کرتی ہے جو خصوصی طور پر جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔

کمپنی نے اس کار کو ان صارفین پر توجہ دیتے ہوئے تیار کیا ہے جو کراس اوور ایس یو وی کار رکھنا پسند کرتے ہیں اور اسے دیگر کاروں کے مقابلہ میں زیادہ ترجیح دیتے ہیں کیونکہ پہلے سے مارکیٹ میں دستیاب ایسی کاروں کے ساتھ ایک مشکل مقابلہ کا موقع ہے۔

گلوری 580 پرو اپنی جدید اور انٹیلی جنٹ فیچرز اور آسان، محفوظ اور زیادہ آرام دہ سفر کے لئے سپریئر کنٹرول کے ساتھ پاکستان کی آٹو موبائل مارکیٹ میں کچھ مختلف کرنے جا رہی ہے۔

ریگل آٹو موبائلز کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عدیل عثمان نے بتایا کہ گلوری 580 پرو ایک ایسی شاندار کار ہے جو یقینی طور پر اپنے صارفین کے دل جیت لے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here