بنگلہ دیش ساڑھے چار کروڑ شہریوں کو کورونا ویکسین فراہم کرے گا

656

ڈھاکا: بنگلہ دیش آئندہ سال جون تک ساڑھے کروڑ افراد کو کورونا وائرس ویکسین کی خوراکیں فراہم کرے گا۔

چینی خبر رساں ادارے کےمطابق بنگلہ دیش کابینہ کے سیکرٹری خوندکر انوارالاسلام نے کہا ہے کہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ اجلاس کے بعد کابینہ نے آئندہ سال مئی یا جون سے پہلے ملک بھر میں 45 ملین افراد کو ویکسین فراہم کرنے کی تجویز کو منظور کر لیا ہے۔

انوارالاسلام کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی 30 ملین خوراکیں آئندہ سال جنوری کے اختتام یا فروری کے پہلے ہفتے تک ملک میں پہنچ جائیں گئی جبکہ 60 ملین خوارکیں مئی یا جون میں دستیاب ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here