پانچ ماہ میں قومی برآمدات میں 2.21 فیصد اضافہ، حجم 9.536 ارب ڈالر ہو گیا

1102

اسلام آباد: جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2020ء) کے دوران مجموعی قومی برآمدات میں 2.21 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات کا حجم 9.536 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر 2020ء میں ملکی برآمدات کا حجم 2.101 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو نومبر 2020ء میں 3.47 فیصد اضافے سے 2.174 ارب ڈالر ہو گیا۔

تاہم نومبر 2019ء کے مقابلہ میں نومبر 2020ء میں مجموعی قومی برآمدات میں 8.32 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات کی مالیت 2.007 ارب روپے کے مقابلہ میں 2.174 ارب ڈالر تک بڑھ گئی۔

پی بی ایس کے مطابق اکتوبر 2020ء میں مجموعی درآمدات میں 10.82 فیصد اضافہ ہوا اور درآمدات کا حجم 4.311 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس طرح نومبر 2019ء کی درآمدات 3.924 ارب ڈالر کے مقابلہ میں نومبر 2020ء کے دوران درآمدات 9.86 فیصد تک بڑھ گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: 

ٹیکسٹائل برآمدات میں ریکارڈ اضافہ، ایکسپورٹ آرڈرز پورے کرنا مشکل

جولائی تا نومبر: پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں پانچ فیصد اضافہ

’1990ء کے بعد پہلی بار فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل بحال‘

فیصل آباد میں صنعتی سرگرمیاں تیز، ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اڑھائی لاکھ ملازمین کی کمی

رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ جولائی تا نومبر 2020ء کے دوران مجموعی قومی برآمدات میں 2.21 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات کا حجم 9.536 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں برآمدات کا حجم 9.747 ارب ڈالر رہا تھا۔

اسی طرح مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں مجموعی درآمدات میں 1.63 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ سال میں جولائی تا نومبر کے دوران درآمدات کا حجم 19.175 ارب ڈالر تھا جو رواں مالی سال کے پانچ ماہ کے دوران 19.487 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات سب سے نمایاں رہیں اور نومبر 2020ء میں ٹیکسٹائل برآمدات 9.27 فیصد اضافہ سے 1.28 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ نومبر 2019 کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1.176 ارب ڈالر تھا۔

پی بی ایس کے اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر 2020ء کے مقابلہ میں نومبر 2020ء کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں 0.20 فیصد کی انتہائی معمولی کمی واقع ہوئی ہے، اکتوبر 2020ء میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1.288 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

نومبر 2020ء کے دوران سوتی دھاگہ کی برآمدات میں 24.65 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور برآمدات کا حجم 777.98 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ نومبر 2019ء میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے 930.40 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here