اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وزیر داخلہ کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ترامیم کرنے کے اختیارات تفویض کر دئیے۔
کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدرات منعقدا ہوا جس میں دیگر امور کے علاوہ ای سی ایل میں ترامیم کے اختیارات وفاقی وزیر داخلہ کو تفویض کرنے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔
غوروخوص کے بعد کابینہ ارکان نے اتفاق رائے سے ای سی ایل میں ترامیم کرنے کے اختیارات وزیرداخلہ کو دینے کی اجازت دے دی۔
لیکن یہ اجازت صرف عدلیہ کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کی حد تک دی گئی ہے اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ترمیم کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے ہی لی جائے گی جس کی سفارش کابینہ کمیٹی دے گی۔
کابینہ کمیٹی وزیر داخلہ اور وزیر قانون پر مشتمل ہو گی جبکہ مشیر داخلہ و احتساب اور سیکرٹری داخلہ خصوصی دعو ت پر اجلاس میں شریک ہو سکیں گے۔