’ایم ایل وَن کو پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے استعمال کیا جائے گا‘

719

اسلام آباد: پاک افغان فرینڈشپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سوموار کو پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیرصدارت ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد، خصوصی ایلچی صادق خان، ارکان قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی، محسن داوڑ، نفیسہ عنایت اللہ خٹک، عثمان خان ترکئی سمیت امتیاز شیخ، عاصمہ قدیر اور ساجد حسین نے شرکت کی۔

ریلوے حکام نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے آٹھ منصوبوں پر کام جاری ہے، ایم ایل ون کو ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے استعمال کیا جائے گا، ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے فروری سے اب تک 28 ٹرینیں چلی ہیں، پشاور سے طورخم کے لئے ایم ایل وَن کو سی پیک کے ذریعے چلایا جائے گا۔

کمیٹی کے ایک رکن نے کہا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے ریلوے کی سروس قابل اعتماد نہیں۔ وزارت تجارت کے حکام کا کہنا تھا کہ وزارت تجارت اور افغانستان کے متعلقہ حکام کے مابین مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہونے ہیں۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پاک افغان تجارت کے حوالے سے تمام تر رکاوٹوں کو حل کرنے کے لئے تفصیلی رپورٹ کمیٹی میں پیش کی جائے۔ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں مسائل کے خاتمے کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے، افغانستان کے ساتھ شعبہ لائیو سٹاک کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here