مشینری گروپ کی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 6.29 فیصد کمی

598

اسلام آباد: مشینری گروپ کی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 6.29 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں جولائی تا اکتوبر 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم دو ارب 63 کروڑ 3 لاکھ 88 ہزار ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2019ء کے دوران دو ارب 80 کروڑ 68 لاکھ 29 ہزار ڈالر مالیت کی درآمدات کی گئی تھیں۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں روں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں مشینری گروپ کی ملکی درآمدات میں 6 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی بی ایس کےمطابق روں مالی سال میں دفتری مشینری وغیرہ کی درآمدات 3.95 فیصد کی کمی سے 12 کروڑ 99 لاکھ 65 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 12 کروڑ 48 لاکھ 28 ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں۔

اس طرح ٹیکسٹائل مشینری کی قومی درآمدات بھی 8.29 فیصد کی کمی سے 15 کروڑ 32 لاکھ 14 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 14 کروڑ 5 لاکھ 12 ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here