پی ٹی سی ایل، یوفون کے سی ای او راشد خان کا کورونا سے انتقال

1085

لاہور: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور یوفون کے چیف ایگزیکو آفیسر (سی ای او) راشد خان جمعرات کو کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

راشد خان 2017ء سے یوفون کے سی ای او کے طور پر کام کر رہے تھے، اس سے قبل وہ 2008 سے لے کر 2014ء تک چھ سال موبی لنک (جاز) کے چیف ایگزیکٹو بھی رہ چکے تھے۔ انہوں نے امریکا کی سیلیکون ویلی میں مختلف عالمی کمپنیوں کے ساتھ 15 سالوں تک کام کیا۔

کورونا وائرس کے باعث راشد خان کی وفات کے بعد ٹیلی کام سیکٹر سے وابستہ مختلف شخصیات اور کمپنیوں کی جانب سے اظہار تعزیت کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی سی ایل کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے ایک ٹویٹ میں راشد خان کی وفات کو کمپنی کیلئے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ “راشد خان ہمیشہ کیلئے ایک بے مثال لیڈر اور حقیقت میں بصیرت رکھنے والے شخص کے طور پر یاد رکھے جائیں گے، ہم ان کی وفات پر افسردہ ہیں۔”

نجی کمپنی زونگ کے ٹویٹر اکائونٹ سے تعزیت پر مبنی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ راشد خان کی وفاقت ٹیلی کام انڈسٹری کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، ان کی متاثرکن قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت نے پاکستان کی ٹیلی کام انڈسٹری کو نئی بلندیوں سے روشناس کرایا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here