اسلام آباد: حکومت نے رواں ماہ کے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 69 پیسے ہو گی۔
یہ بھی پڑھیے: بجلی صارفین 12 ارب کا بوجھ برداشت کرنے کیلئے تیار ہو جائیں
ہائی ڈیزل بھی 3 روپے مہنگا کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 108 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح مٹی کا تیل 5 روپے فی لٹر مہنگا کیا گیاہے اور اس کی نئی قمیت 70 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل 5 روپے مہنگا ہونے کے بعد 67 روپے 86 پیسے میں فروخت ہو گا۔