سوئی سدرن، سوئی ناردرن کے نئے مینجنگ ڈائریکٹر تعینات

وفاقی کابینہ کا اجلاس، کابینہ پاکستانی سفارتخانوں میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے، ای او بی آئی بورڈ آف ٹرسٹیز کی تنظیم نو، ڈسکوز کے سی ای اوز لگانے کے لئے اشتہارات شائع کرنے کی منظوری

785

اسلام آباد: عمران مانیار کو سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ جبکہ علی جاوید ہمدانی کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا مینجنگ ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا۔

گزشتہ روز وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ ارکان نے عمران مانیار کو تین سال کے لئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر بطور مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ تعینات کرنے کی منظوری دی۔

کابینہ نے علی جاوید ہمدانی کو بھی تین سال کے لئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر مینیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) تعینات کرنے کی منظوری دی۔

علاوہ ازیں کابینہ اجلاس میں شہر یار حسین کو چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی، وہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر اس عہدے پر تین سال تک خدمات سرانجام دیں گے۔

کابینہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر ممبران تعینات کرنے اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی تنظیم نو کرنے کی بھی منظوری دی۔

کابینہ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ مختلف ممالک میں موجود پاکستانی سفارت خانوں میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کیے جائیں گے۔

وفاقی کابینہ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) تعینات کرنے کے لئے اشتہارات شائع کرنے کی منظوری دے دی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here