تمباکو کی برآمدات سے پاکستان کو 8 ملین ڈالر سے زائد زرمبادلہ حاصل

1279

 اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 9.72 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں جولائی تا اکتوبر 2020ء کے دوران تمباکو کی برآمدات کا حجم 8.376 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا اکتوبر 2019 میں تمباکو کی برآمدات سے 7.634 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران تمباکو کی قومی برآمدات میں 0.742 ملین ڈالر یعنی 9 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی بی ایس کے مطابق اس عرصہ کے دوران بالحاظ وزن برآمدات 2.27 فیصد کمی سے 2949 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 2882 میٹرک ٹن تک کم ہو گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2019ء کے مقابلہ میں اکتوبر 2020ء میں تمباکو کی برآمدات 21.87 فیصد کمی سے 3.773 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 2.948 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں تاہم ستمبر 2020ء کے مقابلہ میں اکتوبر 2020ء کے دوران برآمدات میں 52.75 فیصد نمایاں اضافہ سے برآمدات 1.93 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 2.948 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here