25 ہزار کے پرائز بانڈ کی فروخت پر پابندی

1515

لاہور: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے 25 ہزار کے انعامی بانڈز کی  فروخت روکنے کا اعلان کیا ہے، 25 ہزار کے بانڈ رکھنے والے افراد 31 مئی 2021ء تک ان بانڈز کو تبدیل یا کیش کرا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے وزارتِ خزانہ نے چند روز قبل ہی ہدایات جاری کر دی تھیں۔ مرکزی بینک کے مطابق “25 ہزار کے بانڈز رکھنے والے افراد 31 مئی 2021ء تک کیش کروا سکتے ہیں یا پھر پریمیم پرائز بانڈز، سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس (ایس ایس سی) یا ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس (ڈی ایس سی) میں بھی تبدیل کروا سکتے ہیں”۔

یہ بھی پڑھیے:

یورو اور سکوک بانڈز کے اجراء کیلئے حکومت کا مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ

چین، 9 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے خصوصی سرکاری بانڈز برائے کووڈ 19 کا تیسرا بیج جاری

زرمبادلہ ذخائر کے استحکام کیلئے حکومت کا ڈیڑھ ارب ڈالر کے بانڈز جاری کرنے پر غور

سٹیٹ بینک کے مطابق ان سٹینڈرڈ بانڈز کو پریمیم بانڈز میں تبدیل کرانے کیلئے ڈرا میں حصہ لینا ہو گا جس میں تین، تین  کروڑ روپے کے دو جبکہ ایک، ایک کروڑ روپے کے پانچ انعامات کی پیش کش کی گئی ہے، تیسرے انعام میں تین لاکھ کے 700 الگ انعامات شامل ہیں۔

مرکزی بینک کے بیان کے مطابق حکومت کا بانڈز جاری کرنے کا مقصد شہریوں کے درمیان بچت کے کلچر کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ بینکوں یا دیگر مالیاتی اداروں سے مہنگے قرضے حاصل کرنے کی بجائے اپنی ضروریات خود پوری کرنے کے قابل ہو سکیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 25 ہزار روپے کے بانڈز کو سٹیٹ بینک کی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ آفسز سمیت نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک لمیٹڈ، الائیڈ بینک لمیٹڈ اور بینک الفلاح لمیٹڈ کی برانچوں کے ذریعے پریمیم پرائز بانڈز (رجسٹرڈ) میں تبدیل کرایا جا سکتا ہے۔

مذکورہ مجاز کمرشل بینک بیان کردہ طریقہ کار کے مطابق 25 ہزار کے پریمیم پرائز بانڈز (رجسٹرڈ) فوری جاری کریں گے، ان پریمیم بانڈز کا سٹاک متعلقہ کمرشل بینکوں میں بھجوایا جا چکا ہے۔

بانڈ ہولڈرز کو 25 ہزار کے بانڈز کو پریمیم پرائز بانڈز میں تبدیل کرنے کے لیے ایک درخواست جمع کرانا ہو گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here