سرمایہ کاری، سیاحت سے متعلق ویزہ پالیسی بہتر کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

670

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیاحت اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے پاکستان کی ویزہ پالیسی کو مزید آسان بنانے کے ضمن میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرِصدارت تشکیل دی گئی نئی کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا، اجلاس میں معاونِ خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے شرکت کی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود نے پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی ای ویزہ پالیسی کو مؤثر بنانے اور بہتر نتائج اخذ کرنے کی کوشش کرے گی اور اپنی تجاویز وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کرے گی۔

اجلاس میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چئیرمین نے ویزہ پالیسی کے حوالے سے درپیش مسائل پر بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے ای ویزہ پالیسی فعال کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here