دو ہفتوں کیلئے رضاکارانہ بنیاد پر چھٹیاں، پی آئی اے ملازمین کیلئے نئی سکیم متعارف

564

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے ملازمین کے لیے 14 روزہ والنٹری سیپریشن اسکیم (وی ایس ایس) متعارف کرا دی۔

58 سال سے کم عمر کے ملازمین اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہوں گے، سکیم کے تحت رضاکارانہ چھٹیوں پر جانے والے ملازمین کو 31 جنوری 2021ء تک ان کے واجبات دیے جائیں گے۔

اسکیم میں دلچسپی لینے والے ملازمین کو 22 دسمبر 2020 تک پی آئی اے کو اپنی درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمے کے 58 سال یا اس سے زائد عمر کے کنٹریکٹ ملازمین سکیم کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں پر کرایہ کم کر دیا

چین کیلئے کارگو فلائٹس، ریان ائیر نے پی آئی اے سے بوئنگ 777 طیارے کرائے پر لے لیے

اس رضاکارانہ اسکیم کو کامیاب بنانے کے لیے پی آئی اے انتظامیہ نے وفاقی حکومت سے پہلے ہی 12 ارب روپے کے فنڈ حاصل کر لیے ہیں جن سے ملازمین کو ادائیگی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ سکیم ائیرلائن کی تنظیمِ نو کا حصہ ہے جس کے لیے پی آئی اے انتظامیہ نے جولائی میں ایک سمری تیار کی تھی اور ستمبر اور اکتوبر 2020ء میں اس کی منظوری کا ہدف رکھا تھا۔

تاہم ایوی ایشن سیکرٹری کی جانب سے کچھ اعتراضات کی وجہ سے منصوبے کو اس وقت عملی شکل نہیں دی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here