لندن: برطانیہ دنیا میں ایسا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے فائزر بائیون ٹیک کی کورونا وائرس کے خلاف تیارکردہ ویکسین کے استعمال کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
برطانوی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے ہسپتالوں میں آئندہ ہفتے سے یہ ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کو کووڈ-19 کے خلاف بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف یہ ویکیسن جرمن کمپنی بائیون ٹیک اور امریکی کمپنی فائزر نے مل کر تیار کی ہے، چند ہفتے قبل کہا گیا تھا کہ کورونا کے مریضوں پر اس ویکسین کے تجربات 95 فیصد کامیاب رہے ہیں۔