سال 2020ء کے 11 ماہ میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کتنی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں؟

1928

اسلام آباد: رواں سال 2020ء کے پہلے 11 ماہ کے دوران تین نئی کمپنیاں پاکستان سٹاک مارکیٹ کا حصہ بن گئیں۔ جن میں ٹی پی ایل ٹریکٹر لمیٹڈ، آرگینک میٹ کمپنی اور آغا سٹیل انڈسٹریز شامل ہیں۔

پینتھر ٹائرز لمیٹڈ (سابقہ میاں ٹائرز اینڈ ربڑ کمپنی لمیٹڈ) چوتھی کمپنی ہے جو پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں لسٹنگ کی خواہشمند ہے۔

پینتھر ٹائرز لمیٹڈ اپنے کاروبار میں توسیع کے لئے 40 ملین شیئرز کی سٹاک مارکیٹ میں فروخت سے 1.41 ارب روپے حاصل کرنے کی خواہشمند ہے۔ کمپنی کے توسیعی منصوبہ کی لاگت کا کل تخمینہ 3.07 ارب روپے ہے جس میں سے قرض کی شرح 37.5 فیصد جبکہ ایکویٹی کی شرح 62.5 فیصد ہے۔

پینتھر ٹائرز لمیٹد کے مالیاتی اعداد شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کمپنی کا ریونیو 11.6 ارب روپے رہا تھا اور کمپنی کو بعد از ٹیکس 252 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح کمپنی کی فی حصص آمدن 2.52 روپے رہی تھی۔

کمپنی کی رپورٹ کے مطابق پینتھر ٹائرز پاکستان سے ٹائر برآمد کرنے والی پہلی کمپنی ہے جو ترکی، متحدہ عرب امارات اور شام سمیت کئی ممالک کو ٹائرز برآمد کر رہی ہے۔

کمپنی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ سے کمپنی نہ صرف ٹائر اور ٹیوبز کے کاروبار کو توسیع دے گی بلکہ آٹو موبائلز کے سپیئر پارٹس کی ٹریڈنگ بھی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here