یوکرین کی کمپنی کا پنجاب میں کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ

901

اسلام آباد: یوکرین کی ایک کمپنی نے کہا ہے کہ وہ پنجاب میں کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگائے گی۔

پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی) کے حکام نے کہا ہے کہ یوکرین کی کمپنی کے اعلیٰ سطحی وفد نے پنجاب میں آرگینک کوڑا کرکٹ کی مدد سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سالانہ 30 ملین ٹن کوڑا پیدا ہوتا ہے جبکہ پنجاب میں پیدا ہونے والے کوڑے کا 60 فیصد حصہ آرگینک ہوتا ہے جو بائیو گیس پاور پلانٹ اور لینڈ فل ڈی گیسنگ کے لئے انتہائی مناسب ہے۔

بورڈ آف انویسٹمنٹ حکام کے مطابق یوکرین کا کلیئر انرجی گروپ پنجاب میں کوڑے کی مدد سے شفاف توانائی پیدا کرنے کے لئے پلانٹ لگائے گا جس سے ناصرف صارفین کو ماحول دوست اور شفاف توانائی حاصل ہو گی بلکہ سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے درپیش مسائل پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here