برطانوی کمپنی کا کورونا کی 90 فیصد تک موثر ویکسین بنانے کا دعویٰ

538

لندن: برطانیہ کی بڑی دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا نے کہا ہے کہ اس کی کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے تیار کردہ ویکسین آزمائشی مرحلے سے گزرنے اور ایک عبوری جائزے میں 90 فیصد تک موثر پائی گئی ہے۔

کمپنی نے ایک غیر جانب دار بورڈ کی طرف سے برطانیہ اور برازیل میں ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کے تجزیاتی نتائج جاری کیے ہیں، یہ ویکسین یونیورسٹی آف آکسفرڈ کے ساتھ مل کر تیار کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 

کورونا ویکسین کتنے ڈالر کی ملے گی؟ امریکی کمپنی نے واضح کر دیا

یونیسیف کا دو ارب کورونا ویکسینز ترقی پذیر ممالک کو مہیا کرنے کا منصوبہ

فائزر اور بیون ٹیک نے کورونا ویکسین کی منظوری کے لیے درخواست دے دی

آسٹرازینیکا نے کہا ہے کہ اس آزمائش میں 23 ہزار افراد پر ویکسین کے استعمال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس دوران ایک گروپ میں ویکسین 90 فیصد اور دوسرے گروپ میں 62 فیصد تک موثر پائی گئی ہے۔ دونوں گروپوں کے مشترکہ نتائج سے ویکسین کا اوسطاً 70 فیصد موثر ہونا ظاہر ہوا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے والوں کو ہسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت پیش آنے یا انفیکشن کے پیچیدہ صورت اختیار کرنے کی اطلاعات نہیں ملی ہیں، ویکسین کی منظوری کے لیے ان اعدادوشمار کو دنیا بھر میں اُن حکام کو پیش کیا جائے گا جہاں مخصوص شرائط پوری ہونے پر اس کے استعمال یا استعمال کی جلد منظوری کے لیے طریقہ کار موجود ہے۔

اس سے قبل امریکی ادویہ ساز فائزر انکارپوریشن نے کہا تھا کہ اس کی تیار کردہ کورونا ویکسین حتمی نتائج میں وائرس سے بچائو میں 95 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ حتمی نتائج کی بناء پر فائزر نے امید ظاہر کی تھی کہ ویکسین کو جلد امریکا کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ویکسین کے عام استعمال اور مزید تیاری کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here