پاکستان میں ایک منٹ میں کورونا وائرس کا پتہ چلانے والی ڈیوائس تیار

969
Kansas National Guard member Roy Manns, from Topeka, Kan., writes down results as he runs samples through an Abbott COVID-19 testing machine at a drive-thru testing site on Wednesday in Dodge City, Kan.

اسلام آباد: پاکستانی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی تیز تر تشخیص کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک ڈیوائس تیار کی ہے جس کی مدد سے ایک منٹ کے اندر متاثرہ افراد میں وائرس کا پتا لگایا جا سکتا ہے۔

ڈیوائس کو کووڈ-19 ریپڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس ڈیٹیکشن (COV-RAID) کا نام دیا گیا ہے جس کے ذریعے مصنوعی ذہانت کا استعمال کر کے وائرس کا سراغ لگایا جا سکتا ہے، مقامی سطح پر تیار کردہ یہ ڈیوائس جلد ملک بھر کے طبی مراکز میں دستیاب ہو گی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے ایک عہدیدار کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے مذکورہ ڈیوائس کے ذریعے ایکس رے ٹیکنالوجی کے استعمال سے وائرس کی نشاندہی کی گئی جبکہ مذکورہ ڈیوائس کو وائرس کی ثانوی نشاندہی کے لیے منظور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:

یونیسیف کا دو ارب کورونا ویکسینز ترقی پذیر ممالک کو مہیا کرنے کا منصوبہ

کورونا بے قابو، ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

ڈریپ کے عہدیدار نے بتایا کہ کووڈ-ریڈ کمیپوٹر پروگرامنگ لینگوئج پائتھون پر مبنی ایک ونڈو بیسڈ سافٹ وئیر پروگرام ہے جو ٹینسر فلو (TensorFlow) اور کیراس (Keras) لائبریرز نامی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے کام کرتا ہے، اس کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پانچ سال تک قابل عمل ہوتا ہے۔

ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈاکٹر عاصم رؤف نے اس اہم پیشرفت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے یہ ڈیوائس مؤثر ثابت ہو گی۔ یہ ٹیکنالوجی دنیا کے کچھ ممالک کی جانب سے استعمال کی جا رہی تھی جبکہ پاکستان بھی یہ ڈیوائس دیگر ممالک کو فراہم کر پائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here