ملک بھر میں 50 ٹیکنالوجی زونز قائم کیے جائیں گے

کابینہ نے سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی، ٹیکنالوجی زونز ابتدائی طور پر پشاور، اسلام آباد، لاہور اور ہری پور میں قائم کیے جائیں گے

775

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ اور پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ملک بھر میں 50 ٹیکنالوجی زونز قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔

منگل کو وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کابینہ نے سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دی۔

سپیشل ٹیکنالوجی زونز ابتدائی طور پر پشاور، اسلام آباد، لاہور اور ہری پور میں قائم کیے جائیں گے، کابینہ نے کراچی اور کوئٹہ میں بھی ان زونز کے قیام کی منظوری دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کا وسیع پوٹینشل موجود ہے جسے بروئے کار لانا لازمی ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی جدید دور میں ترقی کا زینہ ہے، انہوں نے ملک بھر میں 50 ٹیکنالوجی زونز قائم کرنے ہدایت کر دی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here