یونیسیف کا دو ارب کورونا ویکسینز ترقی پذیر ممالک کو مہیا کرنے کا منصوبہ

779

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم برائے اطفال یونیسیف کے مطابق آئندہ سال کے دوران کورونا وائرس کی دو ارب ویکسینز ترقی پذیر ممالک کو مہیا کی جائیں گی۔

سوموار کو یونیسیف کے سپلائی ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ یونیسیف کوویکس پروگرام کے تحت دنیا بھر کی 350 ائیرلائنز اور لاجسٹک کمپنیوں کے ساتھ شراکت کرکے ویکسینز اور ایک ارب ٹیکے ترقی پذیر ممالک کو فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کرے گا۔

ادارے کی سپلائی ڈویژن کی ڈائریکٹر ایتلیوا کادیلی کے مطابق یونیسیف کی شراکت داری کے نتیجے میں اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ کورونا کی ویکسین کی دنیا بھر میں فراہمی کے تاریخی مشن کو احسن طریقے سے انجام دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: 

وباء سے بچنے کی امید پیدا، کورونا کیخلاف 95 فیصد موثر ویکسین تیار

کورونا ویکسین بنانے والی کمپنی کے شئیرز کی قیمت آسمان پر، کروڑوں ڈالر کے حصص پہلے دن فروخت

کوویکس پروگرام عالمی ادارہ صحت اور دیگر تنظیموں کا ایک ایسا پروگرام ہے جس کے تحت کورونا ویکسین کی ضرورت مند ممالک اور افراد تک بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز منعقد ہونے والے جی 20 سمٹ میں دنیا کی 20 مضبوط ترین معیشتوں والے ممالک کے رہنمائوں نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ کورونا ویکسین کو منصفانہ طریقے سے دنیا بھر میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ملک کو اس معاملے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیے:

فائزر اور بیون ٹیک نے کورونا ویکسین کی منظوری کے لیے درخواست دے دی

یورپی یونین کا کورونا کی دو ویکسینز کی منظوری دینے کا فیصلہ

پاکستان، کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر گرانٹ منظور

دوسری جانب  دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 13 لاکھ 94 ہزار سے بڑھ گئی ہے، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ کروڑ 90 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

سوموار کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعدادپانچ کروڑ 90 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 68 لاکھ 41 ہزار 118 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here