اسلام آباد: ملک میں ٹرانسپورٹ (آٹوموبائل) آلات و پرزہ جات کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سرمایہ کاری بورڈ اور سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران آٹوموبائل سیکٹر میں 16.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 20.89 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں آٹوموبائل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 13.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق کار سازی کے آلات کی برآمدات میں اس عرصہ میں 2.6 ملین ڈالر اور بسوں، ٹرکوں اور وینز کے آلات کے شعبہ میں 13.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان شعبہ جات میں بالترتیب 10.06 اور منفی 0.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔