فائزر اور بیون ٹیک نے کورونا ویکسین کی منظوری کے لیے درخواست دے دی

929

واشنگٹن: امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور  اس کی جرمن پارٹنر بیون ٹیک نے کورونا وائرس سے بچائو  کی ویکسین کی فروخت کی منظوری کے لیے امریکہ کے خوراک اور ادویات کے نگران ادارے (ایف ڈی اے ) میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

ایف ڈی اے کے مطابق اس کی ویکسین کمیٹی 10 دسمبر کو اس ویکسین کی ممکنہ ہنگامی منظوری پر غور کرے گی۔ ایف ڈی اے کے سربراہ نے کورونا وائرس کی ویکسین کی منظوری کے عمل میں شفافیت کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم انہوں نے اس فیصلے کے حوالے سے حتمی مدت بتانے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ادویہ ساز فائزر انکارپوریشن نے کہا ہے کہ اس کی تیار کردہ کورونا ویکسین حتمی نتائج میں وائرس سے بچائو میں 95 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ حتمی نتائج کی بناء پر فائزر نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کو جلد امریکا کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ویکسین کے عام استعمال اور مزید تیاری کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

فائزر کی تیار کردہ ویکسین کے مؤثر ثابت ہونے کی شرح ابھی تک کسی بھی شخص پر تجربہ کرنے پر سب سے زیادہ رہی ہے، ماہرین نے پہلے ہی کہا تھا کہ فائزر کے عبوری نتائج 90 فیصد سے زیادہ مؤثر ہیں جو حوصلہ افزاء بات ہے۔

فائزر نے کہا ہے کہ اس نے 43 ہزار سے زائد رضاکاروں پر ویکسین کا تجربہ کیا تھا، 170 کورونا کیسز میں سے صرف آٹھ متاثرہ لوگوں کو placebo قسم کی بجائے shot ٹائپ ویکسین دی گئی جس کے نتائج کے مطابق ویکسین کے مؤثر ہونے کی شرح 95 فیصد ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here