چین کو پاکستانی برآمدات میں کمی، درآمدات میں اضافہ

جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کو 329.42  ملین ڈالر کی برآمدات بھیجی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33.23 فیصد کم ہیں

724

اسلام آباد: عوامی جمہوریہ چین کو پاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی جبکہ چین سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کو 329.42  ملین ڈالر کی برآمدات بھیجیں گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33.23 فیصد کم ہیں۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں چین کو 438.91  ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2020ء میں چین کو 128.96 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں، گذشتہ سال ستمبر میں چین کیلئے پاکستانی برآمدات کا حجم 145.48 ملین ڈالر تھا۔

یہ بھی پڑھیے: 

ٹرمپ کا جاتے جاتے چین پر ایک اور بڑا معاشی وار ، نیا ایگزیکٹو آرڈر تیار

چین کا پاکستان سے مختلف مصنوعات کی خریداری کا بڑا معاہدہ

کورونا ویکسین کی تیاری، عالمی سٹاک مارکیٹوں کے تجارتی حجم میں دو کھرب ڈالر اضافہ

اسی طرح گزشتہ مالی سال 2019-20 ء میں چین کو پاکستانی برآمدات کا مجموعی حجم 1.663  ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین سے درآمدات میں 20.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جولائی سے لے کر ستمبر 2020ء تک کی مدت میں چین سے 2.763 ارب ڈالرکی درآمدات کی گئیں جو گزشتہ سال 2.292  ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

ستمبر 2020ء میں چین سے 863.34  ملین ڈالر کی درآمدات ہوئیں، گزشتہ سال ستمبر میں چین سے 700.65 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں جبکہ مالی سال 2019-20ء میں چین سے درآمدات کا مجموعی حجم 9.56 ارب ڈالر رہا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here