مچھلی کا پہلا ایکسپورٹ پروسیسنگ یونٹ مظفرگڑھ میں قائم

1015

مظفرگڑھ : جنوبی پنجاب کا مچھلی کا پہلا ایکسپورٹ پروسیسنگ یونٹ مظفرگڑھ میں قائم کر دیا گیا۔ پاکستان کی تلاپی مچھلی اب دوسرے ملکوں میں بھی ملے گی ۔

مظفرگڑھ کے مضافاتی علاقہ علی پور شمالی میں تلاپیہ مچھلی کی ایکسپورٹ کوالٹی کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ فش ایکسپورٹ پروسیسنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جہاں اعلیٰ نسل کی تلاپیہ مچھلی کا گوشت دوسرے ممالک میں ایکسپورٹ کرنے کے لئے بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا جاتا ہے۔

پروسیسنگ یونٹ کے مینیجر محمد عمر نے اے پی پی کو بتایا کہ تلاپیہ مچھلی کا گوشت زیادہ پسند کیا جاتا ہے کیونکہ عام مچھلی کے گوشت میں جو بو ہوتی ہے وہ اس میں نہیں ہوتی، تلاپیہ مچھلی کا گوشت غذائیت کے اعتبار سے بھی اپنی مثال آپ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلاپیہ مچھلی کی افادیت یہ ہے کہ دنیا کی مہنگی ترین مچھلیوں میں شمار ہونے والی سالمن فش اور ٹیونا فش کا یہ بہترین متبادل ہے۔

ماہر فشریز شاہد اقبال کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے میں فش ایکسپورٹ پروسیسنگ یونٹ قائم ہونا ایک خواب جیسا ہے۔ پراسیسنگ یونٹ سے جہاں علاقے کے فش فارمرز کو فائدہ ہو گا وہاں بیرونی ممالک کے علاوہ ملکی منڈیوں میں بھی اعلی ٰنسل کی تلاپیہ فش کا گوشت فراہم کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here