لندن: برطانیہ 2030ء سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کی فروخت پر پابندی لگا دے گا۔
اس سے قبل برطانیہ نے پٹرول و ڈیزل گاڑیوں پر پابندی کیلئے 2035ء کا اعلان کر رکھا تھا۔
اس فیصلے کو وزیراعظم بورس جانسن کے ’گرین ریوولوشن‘ یا سبز انقلاب کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے جس کے مطابق برطانیہ نے 2050ء تک ضرر رساں گیسوں کے مجموعی اخراج کو صفر کی سطح تک لانے کا عزم کر رکھا ہے۔
برطانیہ گزشتہ برس جی سیون ممالک میں پہلا ایسا ملک بن گیا تھا جس نے ضرر رساں گیسوں کی مجموعی شرح صفر پر لانے کے لیے قانون سازی کی تھی۔