کراچی سرکلر ریلوے سروس 19 نومبر سے شروع ہو گی، شیڈول جاری

852

لاہور: پاکستان ریلوے کراچی کے عوام کی سہولت کیلئے 19 نومبر سے پہلے فیز میں اورنگی اور مارشلنگ یارڈ پپری کے درمیان کراچی سرکلر ریلوے ٹرین سروس شروع کرنے جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق اس ٹرین کا کرایہ اسٹیشن ٹو اسٹیشن 50 روپے یک طرفہ ہو گا۔

کراچی سرکلر ریلوے (1-Up) ٹرین صبح 6 بج کر 30 منٹ پر اورنگی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو کر منگو پیر، سائٹ، شاہ عبدالطیف، بلدیہ، لیاری، وزیر مینشن، کراچی سٹی، کراچی کینٹ،  ڈیپارچر یارڈ، ڈرگ روڈ، ڈرگ کالونی، ایئرپورٹ، ملیر کالونی، ملیر، لانڈھی، جمعہ گوٹھ، بن قاسم اور بلدیہ نالہ سے ہوتی ہوئی صبح 9 بج کر 15 منٹ پر مارشلنگ یارڈ پپری ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔

اسی طرح دوسری مرتبہ یہ ٹرین اورنگی ریلوے اسٹیشن سے صبح 10 بجے، تیسری مرتبہ اورنگی سے دوپہر 1 بجے جبکہ چوتھی دفعہ اورنگی سے یہ ٹرین شام 4 بجے روانہ ہو ا کرے گی۔

کراچی سرکلر ریلوے (2-Dn) ٹرین مارشلنگ یارڈ پپری ریلوے اسٹیشن سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی صبح 9 بجکر 45 منٹ پر اورنگی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی جبکہ مارشلنگ یارڈ پپری ریلوے اسٹیشن سے دوسری مرتبہ یہ ٹرین صبح 9 بج کر 30 منٹ پر، تیسری بار دوپہر 1 بجے اور چوتھی دفعہ شام 4 بج کر 30 منٹ پر چلے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here