اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کاروبار کرنے والی خواتین کو قرضہ فراہم کرنے کیلئے نئی سکیم شروع کر دی۔
ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے ”ری فنانس اینڈ کریڈٹ گارنٹی سکیم فار ویمن انٹرپرینورز“ شروع کی گئی ہے۔
اس سکیم کے تحت سٹیٹ بینک آف پاکستان دیگر بینکوں کو بلاسود فنڈز فراہم کرے گا، دیگر بینک کاروبار کرنے والی خواتین کو پانچ فیصد کی شرح سے 50 لاکھ روپے تک کے قرضہ جات فراہم کریں گے جن کی واپسی کی مدت پانچ سال مقرر کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک نے اس سکیم کے تحت دیگر بینکوں کیلئے 60 فیصد کی رسک کوریج کی سہولت بھی دی ہے۔ سٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہا ہے کہ کاروبار کرنے والی خواتین کو اس سکیم سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔