نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری

739

اسلام آباد: وزیراعظم نے نوجوانوں کے روزگار کے لیے نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری دے دی، نیشنل جاب پورٹل سے نوجوانوں کو ملک بھر میں ملازمتوں کے مواقع میسر ہوں گے۔

سوموار کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں انہوں نے کامیاب جوان پروگرام سے متعلق بریفنگ دی۔

 وزیر اعظم کو کامیاب جوان پروگرام میں قرضوں کی فراہمی سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ عثمان ڈار نے وزیراعظم کو نیشنل جاب پورٹل سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

ملاقات میں ٹائیگر فورس کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی گئی اور کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر فورس کو دوبارہ ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کے باعزت روزگار کے لیے کوشاں ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here