فلپ مورس پاکستان  کے مالیاتی نتائج جاری

687

اسلام آباد: رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ (پی ایم پی کے) کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 174 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق سال 2020 میں جولائی تا ستمبر کیلئے فلپ مورس پاکستان کی خالص آمدنی 576 ملین روپے رہی ہے جبکہ گزشتہ سال میں جولائی تا ستمبر 2019 کے دوران کمپنی کو 782 ملین روپے بعد از ٹیکس خسارہ کا سامنا تھا۔

اس طرح سال 2019 کی تیسری سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 174 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی کی مجموعی سیلز میں 103 فیصد اضافہ سے سیلز کا حجم 1520 ملین روپے کے مقابلہ میں 3092 ملین روپے تک بڑھ گیا ہے جو رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدنی میں اضافہ کا سبب بنا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here