ٹرمپ کا جاتے جاتے چین پر ایک اور بڑا معاشی وار ، نیا ایگزیکٹو آرڈر تیار

نئے ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت 31 چینی کمپنیوں میں کوئی امریکی شہری یا ادارہ سرمایہ کاری نہیں کرسکے گا، اقدام کا مقصد امریکی صدارتی انتخابات کے بعد چین کو دباؤ میں لانا ہے

833

واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ نے چینی کمپنیوں میں امریکی سرمایہ کاری پر پابندی لگانے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر کی تیاری شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق یہ پابندی اُن چینی کمپنیوں پر لگائی جائے گی جن کی ملکیت یا انتظام چینی فوج کے پاس ہے اور اس کا مقصد امریکی صدارتی انتخابات کے بعد چین پر دباؤ بڑھانا ہے۔

اس ایگزیکٹو آرڈر کی زد میں چین کی کچھ بڑی کمپنیاں بھی آئیں گی جن میں سے بعض کا تعلق ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر سے ہے، ان میں چائنہ ٹیلی کام کارپوریشن لمیٹڈ، چائنہ موبائل لمیٹڈ اور جاسوسی کے آلات بنانے والی کمپنی Hikvision شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

چین کا پاکستان سے مختلف مصنوعات کی خریداری کا بڑا معاہدہ

امریکا بھارت کو میزائل حملے کیلئے سیٹلائٹ ڈیٹا دیگا، معاہدہ پر دستخط

ٹرمپ حکومت کے اس اقدام کا مقصد امریکی سرمایہ کار کمپنیوں، پنشن فنڈز اور دیگر کو چینی کمپنیوں کے حصص کی خریداری اور فروخت سے روکنا ہے اوراس کا اطلاق اگلے برس 11  جنوری سے ہو گا، یہ 31 چینی کمپنیوں میں کسی بھی امریکی شہری یا ادارے کی سرمایہ کاری کو مکمل طور پر ممنوع بنا دے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here