سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر کی شرح میں 28.9 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 2.715 ارب ڈالر پاکستان بھیجے، گزشتہ سال 2.106 ارب ڈالر کا ارسال کیے گئے تھے

775

اسلام آباد: سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر ملک بجھوانے کی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 28.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر اکتوبر 2020ء تک کی مدت میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 2.715 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 28.9 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 2.106 ارب ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

معاشی بہتری کے اعشارے، مسلسل پانچویں ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد

2021ء تک عالمی ترسیلات زر میں 14فیصد کمی واقع ہو جائے گی : ورلڈ بنک

اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2020ء میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 634.8 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ سال اکتوبر میں 549.9 ملین ڈالرز بھیجے گئے تھے۔

موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی ذرائع سے ترسیلات زر ارسال کرنے کی حوصلہ افزائی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر ملک ارسال کرنے کی شرح میں مجموعی طور پر 26.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جولائی سے لیکر اکتوبر 2020 تک کی مدت میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 9.43 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 7.754 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here