اسلام آباد: فیڈرل بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) کو اکتوبر2020ء کے دوران نان کیش بینکنگ ٹرانزیکشنز پر 54 فیصد اضافی انکم ٹیکس وصول ہوا ہے۔
ایف بی آر کے اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر 2020ء کے دوران نان کیشن بینکنگ ٹرانزیکشن پر ٹیکس وصولیوں کا حجم 907 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ اکتوبر 2019 میں 587 ملین روپے کے ٹیکسز وصول کئے گئے تھے۔
اس طرح اکتوبر 2019ء کے مقابلہ میں اکتوبر 2020 کے دوران نان کیشن بینکنگ ٹرانزیکشنز پر ٹیکس وصولیوں میں 320 ملین روپے یعنی 54 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔