جاپان کی ریستوران انڈسٹری تیزی سے دیوالیہ کیوں ہو رہی ہے؟

663

ٹوکیو: جاپان میں کئے گئے ایک سروے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ریستوران ریکارڈ توڑ رفتار سے دیوالیہ ہو رہے ہیں۔

جاپانی خبر رساں ادارے کے مطابق نجی ٹوکیو شوکو ریسرچ کی جانب سے کئے گئے سروے کے نتائج سے پتا چلا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے سبب رواں سال جنوری تا اکتوبر کے عرصے میں 730 ریستورانوں نے دیوالیہ پن کی درخواست دی۔

ان پر واجبات کا بوجھ ایک کروڑ ین سے زیادہ یعنی تقریباً 95 ہزار ڈالر تھا۔ 2011ء میں دیوالیہ ہونے والے ریستورانوں کی تعداد 800 یعنی اِس سے بھی زیادہ تھی۔ اُس سال ایک بہت بڑے زلزلے کے سبب تباہ کن سونامی اور جوہری حادثہ بھی رونما ہوا تھا۔

تاہم سروے کرنے والی کمپنی کے مطابق رواں سال اضافے کی شرح 2011ء سے بھی زیادہ ہے، ۔رامین نوڈل شاپس، جاپانی کھانوں کے ریستوران اور خصوصی کھانوں کیلئے مشہور دکانوں میں دیوالیہ ہونے والوں کی تعداد 177 رہی جو گذشتہ سال کے اسی عرصے سے 6.6 فیصد زیادہ ہے۔

کیفے ٹیریاز اور مغربی انداز کے ریستورانوں میں دیوالیہ ہونے والوں کی تعداد 169 رہی جبکہ 150 شراب خانے دیوالیہ ہوئے۔

اوساکا میں دیوالیہ ہونے والے ریستورانوں کی تعداد سب سے زیادہ 132، ٹوکیو 116 کے ساتھ دوسرے اور آئیچی 73 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

سروے کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ سیلز میں توقعات کے مطابق بحالی نہیں آئی اور سرکاری اعانت کے اثرات بظاہر ماند پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سال کے اختتام تک مزید ریستوران دیوالیہ ہو سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here