واشنگٹن : ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی عالمی معیشت کی بحالی سست رہے گی اور ممکن ہے کہ عالمی طور پر معاشی ترقی کی شرح وبا سے پہلے والی سطح پر دوبارہ کبھی نہ پہنچ سکے۔
بینک کے معاشی امور کے ماہر پیٹرک کربی نے کورونا کے عالمی معیشت پر اثرات سے متعلق کہا کہ ”ہمیں اُمید ہے کہ عالمی معاشی ترقی اگلے دو سال تک 2019ء کی سطح سے نیچے رہے گی اور کورونا وبا کے پھوٹنے سے پہلے والی سطح پر یہ کبھی دوبارہ نہیں پہنچ سکے گی۔”
یہ بھی پڑھیے:
’کورونا وبا سے پیدا شدہ بےیقینی تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے‘
’60 سالوں میں پاکستانی معیشت میں زرعی شعبہ کا حصہ 14.4 فیصد کم ہو گیا‘
ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک میں کورونا کے باعث پیدا ہونے والی معاشی صورتحال 2008-09ء کی کساد بازاری سے زیادہ پریشان کُن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہلک کورونا وبا کی دوسری لہر سر اُٹھا چکی ہے اور کئی ممالک میں اس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے دنیا کی معاشی بحالی سست روی کا شکار ہے اور مرکزی بنک شرح سود کم رکھنے پر مجبور ہیں۔