’سیالکوٹ کی بزنس کیونٹی ائیرپورٹ بنا سکتی ہے تو بینک بھی قائم کر سکتی ہے‘

اپنی مدد آپ کے تحت بین الاقوامی معیار کا ائیرپورٹ بنا کر پاکستان کی جو مثبت تصویر پیش کی اس پر اہل سیالکوٹ مبارک باد کے مستحق ہیں، گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر

739

سیالکوٹ: گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان (ای بی پی) ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت بین الاقوامی معیار کا ائیرپورٹ بنا کر پاکستان کی جو مثبت تصویر پیش کی ہے اس پر اہل سیالکوٹ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے گزشتہ روز سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا، اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا تھا کہ اگر سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی بین الاقوامی معیار کا ائیر پورٹ بنا سکتی ہے تو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقی کے لیے اپنا بنک بھی بنا سکتی ہے جو پاکستان کے لیے ایک مزید قابل تقلید مثال بن سکتی ہے۔

گورنر سٹیٹ بنک نے کہا کہ وہ سیال ائیرلائن کے مسائل حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں سیالکوٹ ائیرپورٹ پر نیشنل بنک آف پاکستان کا بوتھ بنوانے اور کسی بھی بنک میں سیال ائیر کا اکاﺅنٹ کھلوانے کے لیے تمام ڈائریکٹرز کے دستخط کروانے کی شرط ختم کرانے کا وعدہ بھی کیا۔

ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک سیما کامل نے کہا کہ سیال ائیر کی کامیابی ہم سب کے لیے ایک روشن مثال ہے، ہم سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کو اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here