لاہور: لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافے کے بعد پنجاب بھر میں کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمت میں بھی دو روپے فی کلوگرام اضافہ کر دیا گیا۔
قیمت میں اضافے کے بعد لاہور میں سی این جی 79.20 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہو گی۔
اس سے قبل، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 114.05 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔
اس دوران اوگرا نے نومبر کے لیے ایل پی جی کا ریٹ 129689.49 فی میٹرک ٹن مقرر کیا تھا۔