اسلام آباد : معاشی ترقی کے لیے ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) کنٹری پارٹنر شپ سٹرٹیجی 2021-25ء کے تحت پاکستان کو اگلے پانچ سالوں کے دوران دس ارب ڈالر قرض دے گا۔
اس سلسلے میں وزیر برائے معاشی اُمور مخدوم خسرو بختیار اور ایشیائی ترقیاتی بینک بنک کے نائب صدر Shixin Chen کے درمیان ورچوئل اجلاس میں معاملات پر مشاورت ہوئی جس میں سیکرٹری اقتصادی امور نور احمد اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن بھی شریک تھے۔
مذکورہ اجلاس ت میں کنٹری پارٹنرشپ سٹریٹیجی 2021-25ء کی ترجیحات سے متعلق مشاورت کی گئی جس کی منظوری اے ڈ ی بی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز جنوری 2021ء میں دے گا۔
یہ بھی پڑھیے:
یوتھ انٹرپرینیورشپ کیلئے 21 بنکوں کی 15 ارب کے قرضے دینے کی یقین دہانی
’ہاؤسنگ سیکٹر کو ہدف سے کم قرضے دینے والے بینکوں کو جرمانے ہوں گے‘
مزید برآں پاکستان کے لیے ایشیائی ترقیاتی بنک کی جاری امداد اور آپریشنز بزنس پلان 2020-23ء پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا کو جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق کنٹری پارٹنرشپ سٹرٹیجی کورونا وبا کی پیدا کردہ معاشی صورتحال سے باہر نکلنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔
اگلے پانچ سالوں میں ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد معاشی انتظام کی بہتری، مسابقت بڑھانے اور نجی شعبے کی ترقی کی مد میں خرچ کی جائے گی۔