چین نے برطانیہ، بیلجیئم کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

856

بیجنگ: چین نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث برطانیہ اور بیلجیئم کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے برطانیہ میں چینی سفارت خانے نے گزشتہ روز کہا کہ یورپ میں کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز میں نئے اضافے کے باعث چین نے سفری پابندیوں عائد کرتے ہوئے ملک میں غیرملکیوں کا داخلہ عارضی طور پر معطل کر دیا ہے جو کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے بہت ضروری ہے۔

علاوہ ازیں بیلجیئم میں چینی سفارت خانے نے بھی اپنی ویب سائٹ پر غیرملکیوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چین نے حال ہی میں متعدد ممالک سے آنے والے شہریوں کے لیے سفری شرائط عائد کی تھیں جس کے مطابق بیرون ممالک کے شہریوں کو چینی سفارتخانے سے صحت کا سرٹیفیکیٹ لازمی لینا ہو گا جس میں سفر کے 48 گھنٹوں کے اندر اینٹی باڈی اور نیوکلیک ایسڈٹیسٹ کے نتائج شامل ہیں۔

ان ممالک میں فرانس، بھارت، سنگاپور، امریکہ، جرمنی، کینیڈا، پاکستان، جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here