آرامکو، تیسری سہ ماہی کے خالص منافع میں 44.6 فیصد کمی

653

ریاض:  سعودی عرب کی قومی آئل کمپنی آرامکو کو رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران خالص منافع میں 44.6 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے

جس کی وجہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث خام تیل کی طلب میں کمی ہے۔

آرامکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال جولائی سے ستمبر کے عرصے میں اس کی خالص آمدنی 11.79 ارب ڈالر (44.21 ارب سعودی ریال ) رہی جبکہ 2019ء کے اسی عرصے میں اس کی خالص آمدنی 21.3 ارب ڈالر رہی تھی۔

رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران کمپنی کا مجموعی منافع 35.02 ارب ڈالر رہا جو سالانہ بنیاد پر 48.6 فیصد کم ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here