ٹیلی کام سیکٹر میں بہتری کیلئے نئی سپیکٹرم سٹرٹیجی منظور

یہ سٹریٹیجی 2020-2023 تک کے لیے ہے جو سپیکٹرم پالیسی کی تیاری میں معاون ہونے کے علاوہ کمرشل آپریٹرز کو مستقبل میں درکار سرمایہ کاری بارے پیشگی آگاہی بھی فراہم کرے گی

913

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ملک میں تیز رفتار ٹیلی کام سروسز کی دستیابی کے لیے تین سالہ ‘رولنگ سپیکٹرم سٹرٹیجی’ کی منظوری دے دی، یہ سٹریٹیجی 2020ء تا 2023ء تک کے لیے ہے۔

اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ”سپیکٹرم پلان پاکستان کی ضروریات اور عالمی معیار کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے جو مستقبل میں سپیکٹرم پالیسی اور اس سے متعلق نظر ثانی میں مدد گار ثابت ہو گا۔‘‘

یہ بھی پڑھیے:

موبائل کمپنی نوکیا چاند پر انٹرنیٹ سروس مہیا کرے گی

فائیوجی سے پانچ گنا تیز انٹرنیٹ، پی ٹی سی ایل کی نئی سروس متعارف 

اس کے علاوہ یہ سپیکٹرم روڈمیپ  ملک میں کام کرنے والے کمرشل آپریٹرز کو مستقبل میں درکار سرمایہ کاری سے متعلق پیشگی آگاہی بھی فراہم کرے گا۔

یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ سپیکٹرم پلان کو حالات سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے ہر تین سال بعد اس کا جائزہ لیا جانا بہت ضروری ہے اور اس کی تشکیل وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی  اینڈ ٹیلی کام، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ کی مشترکہ کاوش سے عمل میں آتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here