ای سی سی کے منظور کردہ صنعتی پیکج سے صنعتکاروں کو کتنا فائدہ ہو گا؟

759

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے صنعتی شعبے کے لیے رعایتی پیکیج کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارتِ توانائی کی صنعتی شعبے کے لیے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے پیش کردہ سمری پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت توانائی نے صنعتی شعبے کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی تجویز پیش کی تھی تاہم ای سی سی نے بجلی مہنگی کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے:

دنیا وباء سے نبرد آزما، چین کے صنعتی شعبے کو 85 ارب ڈالر منافع

سردیوں میں صنعتوں کو گیس ملے گی یا نہیں ؟ اسد عمر نے واضح کردیا

دوسری جانب ای سی سی نے صنعتی شعبے کو اضافی بجلی استعمال کرنے پر رعایت دینے کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم نومبر سے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو اضافی بجلی پر50 فیصد اور بڑی صنعتوں کو 25 فیصد رعایت ملے گی، وبا کے دوسرے مرحلہ کے تناظر میں کاروبار اور صنعتیں بند نہیں کریں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here