واٹس ایپ پر روزانہ کتنے ارب پیغامات بھیجے جاتے ہیں؟

799

نیویارک: سوشل میڈیا میسیجنگ کی دنیا میں واٹس ایپ نے ایک نیا سنگ میل طے کرتے ہوئے بڑی بڑی ایپس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کمپنی کی سہہ ماہی رپورٹ میں بتایا ہے کہ واٹس ایپ پر صارفین اب روزانہ 100 ارب یعنی ایک کھرب میسجز بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی تجارتی حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ کا کسی بھی میسجنگ ایپ بشمول فیس بک میسنجرسے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

فیس بک میسنجر میں روزانہ کتنے پیغامات کا تبادلہ ہوتا ہے یہ تو واضح نہیں مگر 2016 میں کمپنی نے بتایا تھا کہ فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ اکٹھے روزانہ 60 ارب پیغامات کا تبادلہ کرتے ہیں۔

واٹس ایپ کو 2009ء میں متعارف کرایا گیا تھا اور 2014ء میں فیس بک نے اسے 19 ارب ڈالرز کے عوض خرید لیا تھا۔

فروری 2016ء میں واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہوگئی تھی جبکہ جولائی 2017ء میں روزانہ ایک ارب صارفین اس میسجنگ اپلی کیشن کو استعمال کرنے لگے تھے۔

فروری 2020 میں آخری بار جب واٹس ایپ صارفین کی تعداد ظاہر کی گئی تھی تو وہ دو ارب سے زائد تھی اور امکان ہے کہ مستقبل قریب میں وہ فیس بک کو بھی اس حوالے سے پیچھے چھوڑ دے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here