پنجاب ریونیو اتھارٹی، ایک ماہ میں زیادہ ٹیکس جمع کرنے کا ریکارڈ بنا دیا

763

لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے گزشتہ ماہ 9 ارب 40 کروڑ کے محصولات جمع کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔

ترجمان کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے گزشتہ سال اکتوبر میں سات ارب 60 کروڑ روپے محصولات جمع کئے تھے جبکہ رواں سال اکتوبر میں 24 فیصد گروتھ سے ٹیکس وصول کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی آر اے نے کورونا وباء کی صورت حال کے باوجود سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ پر افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

ترجمان پی آر اے کے مطابق اتھارٹی ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کیلئے تمام سروسز سیکٹرز میں تربیتی ورکشاپس منعقد کروا رہی ہے اور ٹیکس کی شرح میں حالیہ اضافہ بھی اس جدید نظام کی بدولت ہی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی سے اکتوبر تک 32.29 ارب روپے جبکہ رواں سال جولائی سے اکتوبر تک 35.46 ارب کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے جو 9.74 فیصد زیادہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پی آر اے کی جانب سے محصولات کی وصولی کیلئے کسی انتہائی اقدامات کا سہارا نہیں لیا گیا اور بغیر بینک منسلک یا پیشگی ادائیگیوں کے ہدف سے زائد ٹیکس وصول کیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سال 2019-20 کی آخر ی سہ ماہی میں 20 سے زائد خدمات پر سیلز ٹیکس کی شرح کو 16 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے تحت کاروباری حالات بھی مندی کا شکار ہیں تاہم چیرمین پی آر اے پرامید ہیں کہ معاشی مشکلات کے باوجود 125 ارب کا ٹارگٹ پورا کر لیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here