پانئیر سیمنٹ کا مالیاتی نتائج کا اعلان

837

لاہور: پانئیر سیمنٹ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 ستمبر 2020ء تک ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا۔

کمپنی کو ٹیکس ادائیگی کے بعد 40 ملین روپے کا نقصان ہوا ہے، گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے دوران بعد از ٹیکس ادائیگی 185 ملین روپے کا نقصان ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

سیمنٹ سیکڑ کا شاندار کم بیک، ریونیو میں زبردست اضافہ

پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی برآمدات میں 8.27 فیصد اضافہ

زیرِجائزہ عرصے کے دوران کمپنی کی فروخت گزشتہ سال کی 1.871 ارب روپے کے مقابلے میں 3.992 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، اس طرح رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں پانئیر سیمنٹ کی فروخت میں 113 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب کمپنی کی پیداواری لاگت میں بھی سالانہ اعتبار سے 361.9 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ برس کی 93 ملین روپے سے بڑھ کر 429 ملین روپے ہو گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here