ہائپر لوپ ٹرین لائن کی تعمیر،  کسانوں نے ریلوے انتظامیہ پر مقدمہ دائر کر دیا

718

ٹوکیو: جاپان میں کاشت کاروں نے مقناطیسی قوت (ہائپر لوپ ٹیکنالوجی) سے چلنے والی ٹرین لائن کی تعمیر رکوانے کے لئےمقدمہ دائر کر دیا۔

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کے وسطی علاقوے شیزائو اوکا میں چائے کے کاشت کاروں سمیت کل 107 افراد نے ضلعی عدالت میں دعویٰ دائر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک سرنگ کی تعمیر سے دریائی پانی کے بہائو میں ممکنہ کمی سے ان کا روزگار بری طرح متاثر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے:

کورنا وائرس جاپان کی سب سے بڑی ریلوے کمپنی کو لے ڈوبا

کورونا، روبوٹس کے کام میں اضافہ، جاپانی کمپنی نے انشورنس متعارف کروا دی

انہوں نے سینٹرل جاپان ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ضلع کے اندر تعمیراتی کام روک دیا جائے۔ یہ خطہ جاپان میں چائے کا سب سے بڑا پیدواری علاقہ سمجھا جاتا ہے۔

ایک کسان، شِباموتو توشی فومی نے کہا کہ ہاپر لوپ ٹرین کی لائن تعمیر ہونے سے خطے میں چائے کی صنعت تباہ ہو جائے گی اور وہ پہاڑوں میں سرنگیں تعمیر کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔

دوسری جانب جاپان ریلوے کے منتظمین کا منصوبہ ہے کہ میگلیو ٹرین کا ٹوکیو اور ناگویا کو ملانے والا روٹ سنہ 2027ء میں کھول دیا جائے تاہم منصوبے کی راہ میں قبل ازاں اُس وقت بھی ایک رکاوٹ پیدا ہو گئی تھی جب شیزواوکا کی مقامی حکومت نے سرنگ کی تعمیر کی منظوری دینے سے انکار کر دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here