بوئنگ کا سات ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

669

نیویارک: امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے مزید سات ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث فضائی سرگرمیوں کا تعطل اور میکس 737 طیاروں کی گرائونڈنگ ہے۔

کمپنی کی جانب سے گذشتہ روز جاری بیان کے مطابق کورونا وئرس کی وبا کے باعث فضائی سفر کے تعطل سے اس کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے جس نے میکس 737 طیاروں کو پیش آنے والے پےدرپے حادثات کے بعد ان کی گراونڈنگ سے پیدا شدہ صورتحال کو مزید خراب کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق رواں سال کے آغاز پر کمپنی کے ایک لاکھ 60 ہزار ملازمین تھے جن کو آہستہ آہستہ کم کرکے 2021ء تک ایک لاکھ 30 ہزار کی سطح پر لایا جائے گا۔ یہ دو سال کے عرصے میں ملازمین کی تعداد میں 19 فیصد کے قریب کمی ہو گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ رواں سال تیسری سہ ماہی کے دوران اس کی آمدنی سالانہ بنیاد پر 29.2 فیصد کمی کے ساتھ 14.1 ارب ڈالررہی، سہ ماہی کے دوران 449 ملین ڈالر خسارہ ہوا جبکہ 2019ء کے اسی عرصے میں 1.2 ارب ڈالر منافع ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here