ٹیکس کی عدم ادائیگی ، اسلام آباد میں موبی لنک کا دفتر سیل کردیا گیا

کمپنی کے ذمے 2018 سے 22.3 ارب روپے کا انکم ٹیکس اور 3.3 ارب روپے کے ڈیفالٹ کی ادائیگی واجب الادا ہے، متعدد نوٹس بھجوانے کے باوجودعدم ادائیگی پر ایف بی آر نےکمپنی کا دفتر سیل کردیا

1100

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 25.3 ارب روپے کے انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی کے باعث پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ (موبی لنک) کا اسلام آباد میں ہیڈکوارٹرز سیل کر دیا ہے۔

پرافٹ اردو کو حاصل ہونے والی معلومات کےمطابق ایف بی آر نے  وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 8 میں واقع  پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ (موبی لنک) کا صدر دفتر 22.03 ارب روپے کے ٹیکس اور 3.3 ارب کے ڈیفالٹ سرچارج کی عدم ادائیگی کی بناء پر سیل کیا ہے۔

ذرائع نے پرافٹ اردو کو بتایا کہ ایف بی آر کی جانب سے  کمپنی کو سال 2018ء سے واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی کے لیے متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے مگر موبی لنک نے یہ ٹیکس جمع نہیں کروایا جس پر اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

موبائل کمپنی نوکیا چاند پر انٹرنیٹ سروس مہیا کرے گی

پی ٹی سی ایل کا یوفون کی فروخت کا فیصلہ بہترین کیوں؟

اُدھرموبی لنک کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کمپنی قانون کا احترام کرنے والی اور ذمہ دار کردار کی حامل ہے اور یہ پچھلے پچیس سال سے پاکستان کی معیشت میں اپنا نمایاں حصہ ڈال رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ “ہمیں ایف بی آر کا نوٹس موصول ہوا ہے جس پر جاز نے ٹیکس جمع کروا دیا ہے اور ہم معاملے کے حل کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔‘‘

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here